پاکستانتازہ ترین

پاکستان غزہ کے ہسپتالوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زاہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں اسپتالوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بربریت سے کم نہیں، معصوم لوگوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار ملاقاتوں کے سلسلے میں برسلز میں ہیں، وزیر خارجہ سربراہی اجلاس میں ایٹمی اور توانائی پر روشنی ڈالیں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان کا مقام دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ 18 مارچ کو پاکستان نے افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی 14 سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندی قابل مذمت ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button