پاکستانتازہ ترین

پنجگور میں فورسز کی کارروائی، دہشت گرد چاکر لیاقت مارا گیا۔

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران دہشت گرد چاکر لیاقت مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20/21 مارچ 2024 کی درمیانی شب فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد چاکر لیاقت ہلاک جب کہ 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا
ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ چاکر لیاقت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button