
اٹک (بیوارورپورٹ)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن، ضلع بھر سے 8 کلو کے قریب چرس اور 51 لیٹر شراب برآمد، الگ الگ مقدمات درج کر کے 15 منشیات فروش گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیے، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر انڈیلنے والے عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے ان کو کیفر کردار تک پہنچانا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اٹک کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سٹی اٹک پولیس کی ٹیم نے ارشد محمود کو مشکوک جاننے پر پڑتال کی تو ملزم ارشد محمود سکنہ بھٹیوٹ فتح جنگ سے 1270 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ صدر اٹک پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا عبدالواحید سکنہ شکردرہ اٹک سے 560 گرام چرس جبکہ مشتاق احمد سکنہ سروالہ اٹک سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی دوسری جانب تھانہ رنگو پولیس نے منشیات کے سوداگر نیاز الرحمٰن ساکن فورملی حضرو سے 550 گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے دوران چیکنگ حسیب الرحمٰن سکنہ واہ کینٹ کے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات سمگلر بشیر احمد سکنہ برہان کی تلاشی لینے پر 1500 گرام چرس برآمد کر لی ایک اور کاروائی میں تھانہ جنڈ پولیس کی ٹیم گشت پر موجود تھی کہ ایک مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا جس نے اپنا نام دانش خان سکنہ بھنڈر بتلایا جسکی تلاشی لینے پر 1400 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ عاصم شہزاد سکنہ طورے والا کی شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم عاصم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی اسی طرح تھانہ بسال پولیس نے دوران چیکنگ منشیات فروش ارشد محمود سکنہ دومیل سے 540 گرام چرس برآمد جبکہ شراب فروش محمد افضل سکنہ کھنڈا سے 6 لیٹر شراب برآمد کر لی مزید کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فتح جنگ پولیس کی ٹیم نے دوران گشت سفطین عباس سکنہ فتح جنگ کی تلاشی لینے پر 600 گرام چرس برآمد جبکہ عدنان خان ساکن حطار فتح جنگ کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے محمد ریاض سکنہ بکری بانڈہ سے دوران چیکنگ 10 لیٹر شراب برآمد کر لی اور تھانہ انجراء پولیس نے وحید شہزاد سکنہ مکھڈ سے 520 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر انڈیلنے والے عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے ان کو کیفر کردار تک پہنچانا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔