اہم خبرپاکستانتازہ ترین

صوابی کے پولیس اسٹیشن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوابی کے پولیس اسٹیشن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 18افراد زخمی ہوگئے۔ڈی پی او صوابی ہارون الرشید کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اندر ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق پولیس اسٹیشن دھماکیکے زخمی 15 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔کمشنر مردان ڈویژن جاوید مروت کے مطابق دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔صوابی دھماکے سے متعلق سینٹرل پولیس آفس کو ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کے مطابق دھماکے میں اب تک 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشن کی پہلی منزل کے مال خانے کے کمرے میں دھماکا ہوا، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اسٹیشن میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو فوری صوابی پولیس اسٹیشن پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرکے رپورٹ پیش کی جائے، زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button