علاقائی

ہم معیاری تعلیم کے لئے کوشاں ہیں،ذوالفقار علی

دومیل (الطاف طاہر نمائندہ خصوصی) آئیں دیکھیں ہم کس طرح فروغ معیار تعلیم کے لئے کوشاں ہیں اقرا پبلک سیکنڈری سکول دومیل کا شمار مثالی تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے فرض شناس اساتذہ طلبہ وطالبات کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق علم کے زیور سے آراستہ و پیراستہ کرنے میں مصروف عمل ہیں عمدہ تدریس ،بہترین نظم و ضبط اس سکول کی پہچان بن چکی ہے یہی وجہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو اقرا سکول میں داخلہ کروانے کو ترجیح دیتے ہیں سکول کے چیف ایگزیکٹو ذوالفقار علی ملک بہترین انتظامی وتعلیمی صلاحیتوں کے حامل ہیں جو ادارے کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں دکھائی دیتے ہیں تعلیم کے باہم طلبہ کی تفریح اور مطالعاتی دورے اور تعلیمی سیر کے مواقع بھی فراہم کئے جاتے ہیں جن سے طلبہ کی جہاں معلومات میں اضافہ ہو تا ہے وہاں ان کی تفریح بھی ہوتی ہے اور وہ دل لگا کر پڑھتے ہیں اقرا سکول کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی بھر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور انکو میڈل و ٹرافیاں دی جاتی ہیں ہر سال کی طرح امسال بھی پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا تقسیم انعامات کی تقریب میں والدین کی بھر شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button