علاقائی

راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر )سابق امیدوار برائے MPAحلقہ پی پی سیون راجہ ندیم احمد حلقے کی مختلف یونین کونسلوںکا دورہ علاقے میں ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری،لواحقین سے اظہار تعزیت اورمرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ،راجہ ندیم احمد نے کہوٹہ یو سی مٹور تھوہا چیئرمین راجہ اشتیاق کی والدہ مرحومہ کی وفات پران سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، یو سی کنوہا ایڈووکیٹ محمد صغیر بھٹی کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کی مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،سروہا الفلاح بینک کے آفیسر محمد فیصل کی والدہ مرحومہ کی وفات پران سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،چوہدری اسد ایڈووکیٹ کے معصوم بیٹے کے نماز جنازہ میں شرکت کی،یو سی دوبیرن کلاں کھناہدہ چوہدری محمد جلیل کی ہمشیرہ مرحومہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button