پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا کپتان چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائد شاداب خان کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیم میں پچھلے ایڈیشن کی فاتح لاہور قلندرز کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔لیگ کے اختتام پر لیگ کے نویں ایڈیشن کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا گیا جس میں ملتان سلطانز کے پانچ، چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے تین، پشاور زلمی کے دو اور کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔
لیگ میں سب سے کامیاب صائم ایوب اور بابر اعظم پر مشتمل پشاور زلمی کی اوپننگ جوڑی کو اس ٹیم میں بطور اوپنر منتخب کیا گیا۔مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے سب سے زیادہ 569 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب نے بھی 345 رنز بنائے اور اس کے علاوہ 8 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
اس کے علاوہ ٹیم میں ملتان سلطانز کے محمد رضوان ‘ عثمان خان، افتخار احمد، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولی اور اسامہ میر بھی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے عثمان خان نے صرف 7 اننگز میں 430 رنز بنائے جبکہ بہترین بالر قرار پانے والے اسامہ میر نے 24 وکٹیں اپنے نام کیں۔
انگلینڈ سے آئے فاسٹ بالر ڈیوڈ ولی نے 11 میچوں میں 15 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ افتخار احمد نے فائنل سمیت کئی اہم مواقع پر جارحانہ بیٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔
0 44 1 minute read