دنیا

متحدہ عرب امارات کی87 ممالک کیلئے ویزا فری سہولت’ اسرائیل بھی شامل

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے متعدد ممالک کو ایئرپورٹ پر ویزا فراہم کرنے کی سہولت میں اسرائیل بھیشامل ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ویزا سے مستثنی ممالک کی فہرست میں ترمیم کی ہے جس کے مطابق اسرائیل اور بھارت سمیت 87 ممالک کے شہری بغیر پیشگی ویزے کے یو اے ای میں داخل ہو سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر 30 سے 90 دن کا ویزا فراہم کیا جائے گا جس میں مزید 10 دن کی توسیع کی جاسکتی ہے۔ کن ممالک کو 30 اور 90 دن کا ویزہ آن ارائیول فراہم کیا جائے گا اس کی معلومات متحدہ عرب امارات کی آفیشل ویب سائٹ سے لی جا سکتی ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو پیشگی انتظام کے تحت ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہریوں کو نہ تو داخلے کے ویزے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کفیل۔امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق جی سی سی ممالک کے شہری متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ہوائی اڈے یا بندرگاہ پر پہنچنے پر جی سی سی ملک کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ پیش کرنے کے بعد ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔
ہندوستانی شہریوں کو بھی متحدہ عرب امارات جانے کے لیے پہلے سے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں ہوائی اڈے پر 14 دن کا ویزا فراہم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button