منیلا امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد میں اضافے کی کوششوں پر بات چیت کے لیے رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یہ بات منگل کو فلپائن سے کہی جہاں امریکی وزیر خارجہ ان دنوں ایک دورے پر پہنچے ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ بدھ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی رہنماں سے ملاقات کریں گے، پھر جمعرات کو مصر جائیں گے اور مصری حکام سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ فوری طور پر جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں پر بات کریں گے جس سے دیگر تمام مغویوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے گا، غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں تیزی آئے گی۔ امریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے۔ غزہ جنگ بندی پر بات چیت
منیلا امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد میں اضافے کی کوششوں پر بات چیت کے لیے رواں ہفتے سعودی عرب اور مصر کا دورہ کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یہ بات منگل کو فلپائن سے کہی جہاں امریکی وزیر خارجہ ان دنوں ایک دورے پر پہنچے ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ بدھ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی رہنماں سے ملاقات کریں گے، پھر جمعرات کو مصر جائیں گے اور مصری حکام سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ فوری طور پر جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے جو دیگر تمام مغویوں کی رہائی کو یقینی بنائے گا، غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرے گا۔
0 63 1 minute read