پاکستانتازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین تزویراتی شراکت داری دونوں ملکوں کی ترقی، خوشحالی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کے غیر متزلزل عزم کا ذکر کرتے ہوئے،
وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فیز II کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔
چینی سفیر نے اپنے ملک کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی خصوصی اہمیت کا ذکر کر تیہوئے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اورصنعتی اور زرعی تعاون کے لیے بھرپور حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر خارجہ سے سی پیک کے فیز II کی اعلی معیار کی ترقی پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button