پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

صدر آصف علی زرداری کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور
تجارت، معیشت، ہوا بازی، قابل ِتجدید توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہوگا،
ایئربس اے 380 کی کمرشل پروازوں کے آغاز سمیت ہوا بازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ،
ہوابازی کے شعبے میں بڑھتے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی ،
اماراتی کاروباری ادارے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں،
اماراتی کاروبار پاکستانی معیشت میں جدید خیالات اور سرمایہ کاری لاسکتے ہیں
پاکستان مینگروز کے جنگلات میں سرمایہ کاری کررہا ہے ،
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو کاربن کرڈیٹس کی مارکیٹ سے باہمی طور پر فائدہ اٹھانا چاہیے
پاکستان نے آبی ضیاع پر قابو پانے ، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے نہروں کی لائننگ کے منصوبے شروع کیے
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کو نئی ٹیکنالوجیز کے اشتراک ، زرعی شعبے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے ،
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غذائی تحفظ کا مسئلہ خطے کیلئے باعث ِتشویش ہے، متحدہ عرب امارات پاکستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے ، پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدلنے کی ضرورت ہے ،
متحدہ عرب امارات کے سفیر کا اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دینے پر زور
متحدہ عرب امارات کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں،
متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں ماحولیاتی کانفرنس کی میزبانی کی ،
متحدہ عرب امارات نے "لاس اینڈ ڈیمج” کے فنڈ کیلئے 100 ملین ڈالر کا وعدہ کیا ،
فنڈ سے عدم تحفظ کے شکار ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملیگی،
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، ا
اماراتی سفیر نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر بننے پر مبارکباد دی
سفیر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
اماراتی سفیر نے صدر مملکت کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی جسے صدر نے قبول کیا
صدر نے تہنیتی پیغامات پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا
متحدہ عرب امارات میرے دل کے بہت قریب ہے، صدر مملکت
صدر مملکت کا دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button