اہم خبرپاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد مارے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سحر عرف جانان سمیت 8 دہشت گرد مارے گئے۔
دہشت گرد سحر 16 مارچ کو میر علی میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button