صحت

آنکھوں میں کالا موتیا کا خطرہ کیسے کم کیا جائے؟

کالا موتیا آنکھوں کا وہ خطرناک مرض ہے جس میں مبتلا ہونے کے بعد انسان رفتہ رفتہ بینائی سے محروم ہوجاتا ہے۔ ہر سال 12 مارچ کو کالا موتیا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ماہرین امراض چشم نے عوام الناس کے لیے آنکھوں کی صحت اور کالا موتیا کا خطرہ کم سے کم کرنے کے لیے کچھ سفارشات کی ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی آنکھوں کی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں:
آنکھوں کا باقاعدگی سے معائنہ بہت ضروری ہے، اس سے سیاہ موتیے کی تشخیص ابتدائی مرحلے ہی میں ہوجاتی ہے اور پھر اسی مناسبت سے علاج بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر دو سال کے بعد آنکھوں کا تفصیلی طبی معائنہ کرایا جانا چاہیے۔
آنکھوں کی صحت کے لیے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ ہائپرٹینشن سے کالا موتیا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، چنانچہ صحت بخش خوراک لیں ، باقاعدگی سے ورزش کریں اور اگر ڈاکٹر نے کوئی دوا تجویز کی ہے تو اس کا باقاعدہ استعمال کریں۔
ورزش سے خون کا بہا بہتر ہوتا ہے، جس سے بصری اعصاب کو تقویت ملتی ہے اور کالا موتیا کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ لہذا ہلکی ومعتدل ورزش باقاعدگی سیکریں جیسے سائیکل چلانا یا واک کرنا۔
آنکھوں کی صحت کے لیے پھلوں اور سبزیوں میں پائے جانے والے وٹامن اور معدنیات بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اس لیے خوراک میں سبزیوں کے ساتھ پھل بھی شامل ہونے چاہیئں۔
آنکھ کی انجری یا چوٹ لگنے سے کالا موتیا کا خطرہ ہوسکتا ہے لہذا کھیل کود اور ایسی سرگرمیوں کے دوران جن میں آنکھ کی انجری کا خدشہ ہو، سیفٹی گلاسز کا استعمال کریں۔
کیفین کے بہت زیادہ استعمال سے آنکھ کا اندورنی دباؤ بڑھ سکتا ہے جس سے سیاہ موتیا لاحق ہونے کے خطرے میں اضافہ ہوسکتا ہے، لہذا ضروری ہے کہ چائے، کافی اور انرجی ڈرنکس کی صورت میں کیفین کا استعمال اعتدال کے ساتھ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button