پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کارکنوں کو شرکت کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حالات یہ ہیں میرے جیل کے کمرے کی صفائی کرنے والے کا بجلی کا بل 40 ہزار آیا ہے۔

عمران خان کا کہناتھاکہ بجلی کے بلوں اورٹیکسز میں ہوشربا اضافے پر جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ میری پارٹی قیادت اور کارکنان کو ہدایات ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کریں۔

جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button