پاکستانتازہ ترین

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی

راولپنڈی: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جیل کے باہر خاردار تاریں لگا دی گئیں اور اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی، جیل سے ملحقہ اڈیالہ روڈ پر پولیس چوکیاں قائم کر دی گئیں۔ جیل کے مین گیٹ پر ملاقاتوں سے منع کرنے والے بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، اڈیالہ جیل سے ملحقہ سڑک پر خاردار تاریں لگادی گئی ہیں۔ ، جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں ہے۔ جیل حکام کے مطابق اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہے، میڈیا کی گاڑیاں بھی جیل سے 2 کلومیٹر دور پارک کر سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button