اہم خبرپاکستانتازہ ترین

: میر علی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
میڈیا کے مطابق یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتائی گئی۔
کہ دہشت گردوں نے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی جس کے بعد کئی خودکش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button