پاکستان

مریم نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ائیر ایمبولینس پروجیکٹ پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ سرگودھا اسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا، جلد ہی موٹروے پر بھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنا ہیلی کاپٹراستعمال کرنے کی اجازت دے دی

ان کا کہنا تھاکہ دور دراز علاقوں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پروجیکٹ سےمتعلق اجلاس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے پلان طلب کرلیا۔

ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل سیکٹرزکی نشاندہی کر کے پنجاب میں موجود صنعتوں کاڈیٹا اورفیوچرانڈسٹری کے اعدادوشمار مرتب کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button