علاقائی

ڈی سی مری اور اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت انجمن تاجران کا اجلاس

مری (بیورو رپورٹ) ماہ صیام میں یہاں بڑھتی ہوی گرانی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کا مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت میں ہوا جس میں اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز اور اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) عبدالوہاب خان بھی شرکت کی ۔اجلاس میںمرکزی انجمن تاجران مری کے عہدیداران اور سبزی فروٹ، جنرل سٹور، دودھ دہی، جنرل سٹور اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں سے میٹنگ میں عہدیداران اور تاجروں سے ریٹ لسٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوے ڈی سی مری آغا شیر عباس نے کہا کہ تاجروں کے مسائل اور تحفظات دور کر تے ہوے عوام کو اشیاء خوردونوش مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنائے جانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی جو تمام متعلقہ دوکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں گی جبکہ ان فہرستوں سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button