فتح جنگ(بیورو رپورٹ)ایس ایچ او فتح جنگ فیصل امین خٹک کی شاندار کارکردگی خطرناک ڈکیت گروہ گرفتار، چوری شدہ 75000 روپے، زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 4 پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد مجرم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، اٹک پولیس عوام و الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے، ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ میں محمد عارف ولد محمد افضال نے درخواست دی کہ گھر میں سویا ہوا تھا 4 نامعلوم اشخاص میرے گھر میں داخل ہوئے مجھے اور میری بیوی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون، بالیاں اور انگوٹھی چھین کر لے گئے ایک اور واردات میں توقیر حسین ولد علی اکبر نے درخواست دی کہ رات کو گھر میں سو رہا تھا 4 نامعلوم اشخاص میرے گھر میں داخل ہوئے اور 100000 روپے، طلائی زیورات بالیاں اور موبائل فون اسلحہ کی نوک پر لے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پہ در پہ ہونے والی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ فتح جنگ سب انسپکٹر فیصل امین کے زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا جس پر ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وارداتوں میں ملوث ملزمان مرتضیٰ شاہ ولد ساجد حسین، رضی عباس ولد مظلوم حسین سکنائے بھال سیداں فتح جنگ، شکیل احمد ولد خلیل احمد سکنہ کالج موڑ فتح جنگ اور ذیشان عرف علی شان ولد محمد شفیق ساکن چاسان والی ڈھیری فتح جنگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جن سے دوران انٹیروگیشن 75000 روپے، ایک جوڑی بالیاں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 4 پسٹل 30 بور معہ برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمات درج کر لیے۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ مجرم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، اٹک پولیس عوام و الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
0 24 1 minute read