علاقائی

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

اٹک (بیورورپورٹ) چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمدعدنان خان نے امتحان میٹرک فرسٹ اینول2024کے سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سورخ ڈھن،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کونتیرلا،گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ،گورنمنٹ ہائی سکول ملہال مغلاں،گورنمنٹ ہائی سکول منگوال،گورنمنٹ یوسیہ ہائی سکول ڈھڈیال بوائز اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھڈیال کا دورہ کیا،دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ نے کہا کہ ادارے کی عزت اور توقیر پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2024خوش اسلوبی سے منعقد ہو رہا ہے تمام امتحانی عملہ بشمول سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ،ریذیڈنٹ انسپکٹر،ویجیلینس کمیٹیاں اور نگران عملہ اپنی امتحانی ڈیوٹی جانفشانی سے سرانجام دے رہے ہیں، جو کہ قابل ستائش ہے دور دراز امتحانی مراکز کے دوروں کا مقصد شامل امتحان امیدواران کی حوصلہ افزائی ہے،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی نے گورنمنٹ ہائی سکول شادی خان، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شادی خان، گورنمنٹ ہائی سکول حمید، اٹک کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے امیدواران کا سیٹنگ پلان، نگران عملے کی حاضری، امتحانی مراکز کی صفائی اور روشنی کے مناسب انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کیلئے جدید اصلاحات لارہے ہیں بوٹی مافیا کے نیٹ ورک کو کافی حد تک کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ بوٹی مافیا کو ختم کر کے دم لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button