
اٹک (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار غیاث گل خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ لیگل امپاورمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیواٹک وقاص اسلم مارتھ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک عدنان انجم راجہ،ڈی اوآئی پی ڈبلیوایم رابعہ نسیم اوردیگرافسران نیشرکت کی اجلاس میں ڈی سی اٹک نیاشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے حوالہ سے آڑھتی حضرات کو منڈی میں نیلامی کے عمل کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ سبزیوں و پھلوں کے نرخ میں استحکام رکھنے کیلئے منڈیوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے گی اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔