
فتح جنگ (بیو رو رپورٹ) رفاہ انٹرنیشنل کالج فتح جنگ نے ریجنل لیول ادبی مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اورسلورمیڈل حاصل کیے.تفصیلات کے مطابق رفاہ انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی اسلام آبادمیں منعقدہ ادبی مقابلہ جات میں رفاہ انٹرنیشنل کالج فتح جنگ کی ہونہار طالبہ عروسہ نے اردوتقریر میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل جبکہ آریان لطیف نے انگلش تقریر میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کیا.مومنہ ارشدنیحسن قرآت میں سیکنڈ جبکہ سویراحفیظ نے مقابلہ نعت خوانی میں سیکنڈ پوزیشن لے کرسلورمیڈل حاصل کیا.یہ سٹوڈنٹس اب صوبائی لیول مقابلہ جات میں شرکت کریں گے.ادبی مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پیرسیدمحمدقاسم شاہ,ملک محمدمسکین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنڈی گھیب, عبدالجبارہاشمی, ڈاکٹرمبشرجاوید,تعظیم احمدخان,ملک بابرشہزاد,محمدعابد,عرفان طارق حطار اور ادبی و تعلیمی سماجی حلقوں نے رفاہ انٹرنیشنل کالج کے پرنسپل افتخار احمد,پوزیشن ہولڈرزاور دیگر سٹاف کوشاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی.