علاقائی

ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریس کی میٹنگ

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریس کی میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر کیاجارہا ہے۔ میٹنگ میں بتایاگیا کہ چکوال پورے پنجاب میں پرائس چیکنگ کے حوالے سے چوتھے نمبر پر تھا، 1869 دکانوں کی انسپکشنز اور 4 لاکھ 16 ہزار روپیہ جرمانہ جبکہ یکم مارچ سے اب تک 11 لاکھ 66 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے اس موقع پر کہا کہ کوشش ہے کہ ہر شکایت پر ایکشن ہو، ہر دکان کی چیکنگ ہو، باقی ہمارے شہری بھی پرائس کنٹرول میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ہمیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف شکایات موصول ہو رہی ہیں جن کو مجسٹریٹس موقع پر جاکر حل کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button