علاقائی

عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے, چوہدری شیر علی

فتح جنگ (بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو علاج و معالجے کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے پنجاب بھر میں ٹی ایچ کیو کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے لوگوں کے علاج میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی ضلع اٹک کے چئیرمین نوابزادہ چوہدری شیرعلی خان ایم پی اے نے پنڈیگھیب تحصیل ہیڈکوارٹر ہاسپٹل کے وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے تمام وارڈز میں ہر مریض کے پاس جا کے انکی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اس موقع پر انکے ہمراہ اے سی ملک نور زمان ، ڈی ایس پی اصغر گورایا ، ملک ثمین خان، چیئرمین آفتاب حیدری، ملک مشتاق اعوان، میر نوید، ندیم ملک، ملک آفتاب بھی موجود تھے چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ہاسپٹلز کے لیے دی جانے والی سہولیات مریض تک پہنچنی چاہیے، اس موقع پر انہوں نیمریضوں اور ان کے تیمارداروں سے علاج کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیاتمام شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ایم ایس اور انتظامیہ نے تفصیلی بریفنگ دی ہاسپٹل میں تقریباً 15 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور ہونے والے نئے ایمرجنسی اور او پی ڈی کی بلڈنگ کا معائنہ کیا اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو جلد سے جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات دیں اور معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button