پاکستان

پی ٹی آئی یورپی یونین کو کہہ رہی ہے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے: وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے تحریک انصاف کی جانب سے یورپی یونین کو کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کچھ سیاسی عناصر اپنے مقاصد کے لیے معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، انکی کوشش رہی کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ نہ ہو، انکی کوشش رہی کہ ملک دیوالیہ ہو جائے لیکن شہبازشریف کے اقدامات سے ایسا نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا قومی مفاد کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے لیکن ایک سیاسی جماعت کو قومی مفاد نظر نہیں آتا نہ ان کو معیشت کی بحالی کی پرواہ ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر گھنانی سازش کی، وزیراعظم شب و روز معیشت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، وزیر خزانہ محمداورنگزیب ملک کی معیشت سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی طرف سے یورپی یونین کو کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لیا جائے۔عمران خان سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں چار روز ملاقات کی اجازت دی جا رہی تھی، جیل مینوئل کے مطابق قیدی کو ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button