
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبے میں نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی اور فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے آج وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جہاں دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ شہاب علی شاہ کو خیبرپختونخوا میں نیا چیف سیکرٹری تعینات کیا جائے۔
وزیراعلی کے پی نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسرے صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا کو بھی فنڈز دیں۔
اس اہم ملاقات میں وزیراعظم اور وزیراعلی کے پی کے درمیان دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔