پاکستان

وزیراعظم نے حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے عملی لائحہ عمل پیش کرے گی، کمیٹی 7 اراکین پر مشتمل ہوگی، کمیٹی کے چیئرمین پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ہوں گے۔
کمیٹی کے ارکان میں سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری آئی اینڈ پی راشد محمود لنگڑیال، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار شامل ہیں۔
کمیٹی اخراجات میں کمی کے لیے ٹی آر اوز طے کرے گی، کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کا ہدف ادارہ جاتی اصلاحات اور وفاقی حکومت میں کمی کرنا ہے۔ کمیٹی پنشن سکیم، پی ایس ڈی پی یا اخراجات کم کرنے کے لیے دیگر تجاویز دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button