
راولپنڈی: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ منصوبہ بروقت مکمل ہونا چاہیے، منصوبے کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اگر منصوبے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ ہو تو فوری آگاہ کریں، رنگ روڈکے منصوبے. کے لیے فنڈز کمی نہیں ہو گی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ منصوبے میں اوورہیڈ برجز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، رنگ روڈ پر ریسٹ ایریاز کے لیے جگہوں کی نشاندہی کرکے آگاہ کیا جائے۔