علاقائی

عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرینگے،چوہدری شیر علی

دومیل(الطاف طاہر نمائندہ خصوصی)رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شیرعلی خان نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ماہ مقدس میں عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کیاجائے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی طرف سے عوامی خدمت کے لیے کیے گئے اقدامات کے جائزہ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرراوعاطف رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیووقاص اسلم مارتھ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ خالدحسن،ڈی اوآئی پی ڈبلیوایم رابعہ نسیم اوردیگرافسران بھی موجودتھے،رکن پنجاب اسمبلی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ نگہبان رمضان کے تحت اب تک 35فیصد سے زائد بیگزمستحقین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں اوربقیہ بھی مستحقین کے گھروں تک عنقریب پہنچادئیے جائیں گے،رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اوراس ضمن میں اب تک سات لاکھ پچاس ہزاروپے تک جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں ،تمام پرائس مجسٹریٹس اس وقت فیلڈ میں اپناکرداراداکررہے ہیں ،بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ستھراپنجاب کے تحت صفائی مہم جاری ہے جس کی روزانہ کی بنیادپرنگرانی کی جارہی ہے،ستھرا پنجاب کے تحت اٹک کے پانچ دیہاتوں کو ماڈل ویلیج بنایاجارہا ان میں ڈھیری لگال،بوڑا،ہمک،بہبودی اورجلوال شامل ہیں ، چوہدری شیرعلی خان نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازعوامی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہیں تاکہ عوام کومستقل بنیادوں پرہرممکن سہولت فراہم کی جاسکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button