پاکستانجرائم

شہری اغوا کیس: شعیب شوٹر کی ضمانت مسترد، عدالت سے گرفتار

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لاپتہ شہری کے اغوا کیس میں شیخ محمد شعیب عرف شعیب شوٹر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، ملزم کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا
عدالت نے کہا کہ ملزم کی 2018 میں اسی مقدمے میں عبوری ضمانت ہوئی، ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کی، وہ سماعتوں میں غیر حاضر رہا’ملزم گزشتہ ماہ دوبارہ عبوری ضمانت مل گئی۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نقیب اللہ قتل کیس میں شعیب شوٹر نامزد ملزم ہے، شعیب شوٹر اس کیس میں مفرور ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوا۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس میں بھی شعیب شوٹر نے ضمانت لے رکھی ہے، نقیب اللہ قتل کیس میں بھی ملزم پر فرد جرم عائد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button