اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے رہنما پی ٹی آئی اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔
واضح رہے کہ محمد کفیل نامی شخص نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پر اثاثے چھپانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
0 45 Less than a minute