پاکستان

15 دن بعد پتہ چلے گا کہ نااہل حکومت پاکستان کے ساتھ کیا کرنے والی ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد: فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 15دن بعد پتہ چلے گا کہ نااہل حکومت پاکستان کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔ صوبہ مولا جٹ، صوبہ پیرس، سٹار پلس بزدار صوبہ 2 اور اپر آئن سٹائن میں تمام حکومتیں اتحادیوں نے بنائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پہلے روزے پر غریب آدمی کی ضرورت کی چیزوں کی جو قیمتیں ہیں ان کو یاد رکھیں۔ 15ویں روزے تک ان اشیا کی قیمتیں دگنی سے بڑھ جائیں گی اور مہنگائی آسمان کو چھو لے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اس 15 دن کے امتحان کے بعد اندازہ لگائیں کہ اس نااہل، نااہل، بدبودار جمہوری نظام کی حکومت پاکستان کے عوام کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے اور یہ کب تک چلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button