پاکستان

وزیراعلی پنجاب کا جوہر ٹاون ماڈل بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جوہر ٹاون ماڈل بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی ریٹ لسٹ چیک کی۔مریم نوازشریف نے سٹالز اور دیگر جگہوں کا بھی دورہ کیا، ان کے ہمراہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی موجود تھے، مریم نوازشریف کے ساتھ پروٹوکول کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
اپنے دورے کے دوران مریم نوازشریف نے شہریوں سے اشیائے خورونوش سے متعلق بھی دریافت کیا، انہوں نے اشیائے ضروریہ، سبزیوں ، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا اور صارفین سے کوالٹی اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں، عوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button