تجارت

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب کا اضافہ،گھی سستا

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب روپے اضافے کی منظوری کے بعد گھی 30 روپے فی کلو سستا کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا حجم ساڑھے 7 ارب سے بڑھاکر ساڑھے 12 ارب روپے کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی 30روپے فی کلو سستا کردیا گیا ہے، گھی کی فی کلو قیمت 365سیکم کرکے 335روپے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھی کی فی کلو قیمت پرسبسڈی 70 روپے سے بڑھاکر 100روپے کردی گئی ہے۔گھی کی قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button