اہم خبرپاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت نے 12 ارب روپے کا رمضان پیکج دیا، وزیراعظم

وفاقی حکومت نے 12 ارب روپے کا رمضان پیکج دیا، ہم قوم کی خدمت کے لیے منتخب ہوئے، شبانہ روز محنت کرنا ہوگی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس کی کارروائی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
اپنے دورِ حکومت میں مہنگائی پر قابو پانا اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابوپانا اولین ترجیح ہے،عوام مہنگائی میں پِس رہے ہیں اوراشرافیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں۔
رمضان المبارک میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، عوام مہنگائی میں پِس رہے ہیں جبکہ اشرافیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں۔معیشت کی بحالی ہمارا اولین ایجنڈا ہے
معیشت کی بحالی ہمارا اولین ایجنڈا ہے، ٹیکس چوروں اور ٹیکس چوری میں ملی بھگت کرنے والے افسران دونوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، ۔
سرکاری اداروں میں کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے.
ٹیکس میں اضافہ نہیں کریں گے بلکہ ٹیکس بیس کو بڑھائیں گے۔اس وقت سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے
اس وقت سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، رمضان میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنا سب سے بڑا اور پہلا امتحان ہے۔
تمام صوبوں کے ذمہ داران یقینی بنائیں کہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور اس ضمن میں وفاق بھرپور تعاون کرے گا۔
500 ارب روپے سے زیادہ بجلی کی مد میں چوری ہوتے ہیں تو اس میں غریب آدمی کا کیا قصور ہے، اشرافیہ کو سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ غریب کو کچھ نہیں مل رہا۔
بجلی کی سرکاری کمپنیاں جینکوز ڈیزل سے 70 روپے فی یونٹ کی بجلی بنارہی ہیں، جینکوز کے جنک پاور پلانٹ بند کردیں تو بڑی بچت ہوگی۔
ہم نے مخالفین کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی
ہم نے مخالفین کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی، مخالفین کے انکار کے بعد ہم نے ذمہ داری اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اضافی رقم دی جارہی ہے، گیس اور بجلی کے شعبوں میں گردشی قرضے 5 ہزار ارب روپے ہوچکے ہیں۔مٹھی بھر اشرافیہ 90 فیصد وسائل پر قابض ہے
مٹھی بھر اشرافیہ 90 فیصد وسائل پر قابض ہے، ایف بی آر سال میں جتنا ٹیکس اکٹھا کرتا ہے اس سے تین گنا جیبوں میں چلا جاتا ہے۔
جو ایماندار افسران ہیں ان کو سلوٹ کریں گے اور محکمے کی کالی بھیڑوں کی پریڈ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button