پاکستانتازہ ترین

بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ میڈیا کے مطابق درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور سیکرٹری شبلی فراز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا اڈیالہ جیل حکام کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ . اس سے قبل 8 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے وکلا کو ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ سماعت کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ وکلا کو پی ٹی آئی بانی سے ملاقات سے کبھی نہیں روکا جائے گا۔ 26 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو اپنے وکلا سے نجی ملاقات کی اجازت دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button