کالم

خواتین کو ہنر مند بنانے میں ”صنعت زار محکمہ سوشل ویلفیئر ”کا کردار

ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام سالانہ دستکاری نمائش اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات اورخواتین کی صلاحیتوں کااعتراف کرنے کے لیے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، خواتین اور سماجی تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹال اور دستکاری نمائش کا افتتاح مسلم لیگ (ن) کے راہنما چودھری فیاض ظفر نے ہمراہ ضلعی صدرمسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) چودھری طاہر امین ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خاں ، مینجر صنعت زار محمد عارف ،ضلعی چیئر مین بیت المال کمیٹی سید عرفان حیدر گیلانی ، ڈویژنل ڈائریکٹرعکاشہ رسول کے کیا ،اس موقع پرمحکمہ بہبود آبادی ، محکمہ این سی ایچ ڈی کے افسران ، سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور ممبران، ادارہ ہذا میں مختلف ہنر سیکھنے والی طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی ، دستکاری نمائش میں مہمانان نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے خواتین کو ہنر مند بنانے میں ادارے کے اساتذہ اور مینجر صنعت زار محمد عارف کو خراج تحسین پیش کیا ، بعدازاں خواتین اور سماجی تنظیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شیلڈزاور سرٹیفکیٹس دیے گئے ، فارمرز ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے تقریب کو آرگنائز کرنے میں ادارہ ہذا سے تعاون کیا،سینئر ٹیچر مس نیر سلطانہ نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے ،مہمان خصوصی راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) چودھری فیاض ظفر نے ادارے کی طالبات کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، کمپیوٹر ڈیزائنگ ، فری لانسنگ کی تربیت کے لیے نئے کورسز کروانے کے لیے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ،چودھری فیاض ظفر نے ممبر ایڈوائزری کمیٹی صنعت زار مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ کی تجویز پرادارہ کے بجلی بلوں پر ہونے والے اخراجات میں نمایاں کمی اور سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے فزیبیلٹی رپورٹ تیار کرنے کابھی اعلان کیا ،اس موقع پر طالبات مس تزئین اعجاز، ارفع رشید ، آئرہ رشید سمیت خواتین اساتذہ نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا ، بعد ازاں (راقم الحروف )جرنلسٹ محمد مظہررشید چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے راہنما چودھری فیاض ظفر نے خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کرنے اور ترقی کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ صنعت زاراوکاڑہ نے چند سالوں میں کافی ترقی کی ہے، تین چار سال پہلے یہاںآیا تھا تو بہت سے شعبہ جات میںبہتری کی گنجائش موجود تھی ،آج یہاں ڈویلپمنٹ اور بچیوں کا کام دیکھا ہے ،خاص طور پر ہاتھ سے بنائی اشیاء تو مجھے بڑا ٹیلنٹ نظر آیا ،ہم اس ٹیلنٹ کو انشاء اللہ تعالی مزیداجاگر کریں گے اور کوشش کریں گے کہ ان کے کام کوکسی طریقے سے سوشل میڈیا پر لا کر ان کی حوصلہ افزائی اور معاشی طور پرانہیں مضبوط کریں تاکہ ان کے پروجیکٹ صرف اوکاڑہ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ان کی پہچان بنیں، پھر ان اشیاء کی مارکیٹنگ بھی کروائیں گے، جن بچیوں نے یہاں سے جو کام سیکھا ہے جیسے ڈیزائننگ ،ٹیلرنگ، کوکنگ ودیگر ہنر انہیں اپنی زندگی میں اپنی کمائی کا ذریعہ بنائیں، انکا بزنس بھی ترقی کرے گا ہو ،چودھری فیاض ظفر نے کہا کہ میرے ذہن میں بچیوں کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کا پلان ہے ہم اپنا بھی ایک ادارہ(غیر سرکاری ) شروع کر رہے ہیں اور وہ بھی اسکے ساتھ منسلک کر دیں گے یہاں سے بچیاں کام سیکھیں، ڈیزائننگ ودیگر اس کے بعد ہمارے پاس آئیں ہم ان کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ سکھائیں گے پھر یہ اپنی اشیاء کی مارکیٹنگ کریں تو انشاء اللہ تعالی امید ہے کہ اس سے کافی بہتری آئے گی ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خاں نے(راقم الحروف ) سے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سالانہ دستکاری نمائش اور خواتین کے سٹال صنعت زار میں لگائے گئے ہیں ،آپ سب کو پتہ ہے کہ عالمی یوم خواتین پر ہماری روایت رہی ہے کہ ہم صنعت زار میںنمائش بھی لگاتے ہیں اور سیمینار بھی کرتے ہیں مختلف شعبہ جات میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والی خواتین کی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے ان کو شیلڈ، سرٹیفکیٹس سے نوازا جاتا ہے، ہمارے ادارے کے ساتھ جو این جی اوز رجسٹرڈ ہیں اور دستکاری سکول چلا رہی ہیں انکو یہاں پر مدعو کیا ہے ،ان اداروں میں جو بچیاں پڑھتی تھیں وہ ہی یہاں آئی ہیں، یہاں مارکیٹنگ کرنے کا بھی ان کو موقع ملا ہے ان کی بنائی اشیاء یہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں جو لوگ آئے ہوئے تھے انہوں نے دیکھیں اور انہیں سراہا ہے اور ان اشیاء کی سیل بھی ہوئی ہے تو اسی طریقے سے ہم خواتین کوامپاور کرتے ہیں جو انہوں نے جو کام کیا ہوتا ہے ان سے ارننگ بھی ہوتی ہے اور وہ اپنی فیملی کی انکم میں اضافے کا باعث بنتی ہیں،ہمارے لیے خوشی کا دن تھا بہت سارے لوگوں نے یہاں شرکت کی ہے، اے ڈی سی فنانس، چودھری فیاض ظفر آئے انہوں نے ہمیں کافی مشورے دیے ہیں کہ آپ کس طریقے سے مارکیٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی طرف آ گے جاسکتے ہیں ، میںبطور ڈپٹی ڈائریکٹر آپ (محمد مظہررشید چودھری )کاشکریہ ادا کرتا ہوں ، وہ تمام سرکاری محکموں، این جی اوز ، خاص طور پر فارمرز ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کا انہوں نے ہمارے ساتھ مل کے اس پروگرام کو آرگنائز کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button