نیویارک: جب بھی گرنے کی وجہ سے چھوٹی سی خراش آتی ہے تو جلد کے خاص خلیے زخم کو بھرنے کے لیے متحرک ہو جاتے ہیں۔
نئی تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ یہ وہ مرحلہ ہے جہاں وٹامن اے اہم کردار ادا کرتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محققین کی جانب سے کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وٹامن اے کسی چوٹ کے بعد خلیات کو جلد کی ‘مرمت’ کرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کی نشوونما کی ہدایت کرتا ہے۔
نیویارک کی راک فیلر یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق یہ خاص خلیے دراصل بالوں کے اسٹیم سیل ہیں۔ لیکن یہ عام طور پر اس وقت تک کام نہیں کرتے جب تک کہ وہ اس بات کا تعین نہ کر لیں کہ جلد کو ٹھیک کرنا ہے یا بالوں کی نشوونما کو فروغ دینا ہے۔ یہ ہدایت وٹامن اے فراہم کرتا ہے۔
چونکہ جلد اکثر زخمی ہوتی ہے، جلد کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لیے بالوں کے خلیے فوری طور پر متحرک ہو جاتے ہیں۔راک فیلر یونیورسٹی کی محقق ایلین فوچس نے کہا کہ اس نئی تحقیق سے اب ہمیں اس بات کی بہتر سمجھ آئی ہے کہ جلد اور بالوں کے مختلف امراض اور کینسر سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔
محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ وٹامن اے کی مناسب مقدار ان خلیوں کے موثر کام کے لیے ضروری ہے۔
0 79 1 minute read