پاکستانتجارت

شمالی وزیرستان میں گیس کے ذخائر کی دریافت

شمالی وزیرستان کے علاقوں شیوا ون اور شیوا ٹو میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے دو کنوؤں کی کھدائی کے بعد قدرتی گیس دریافت ہوئی ہے جو کہ ملک کی گیس کی کل طلب کا 5 فیصد ہے۔
یہاںپروسیسنگ پلانٹ بھی ہے جو گیس کو صاف کرتا ہے اور اسے SNGPL کی پائپ لائن میں منتقل کرتا ہے۔
گیس کو نیشنل گرڈ میں داخل کرنے کے لیے گیس پائپ لائن کا 73 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔چیف آف سٹاف ماڑی پٹرولیم اسد رضا کا کہنا ہے کہ گیس پروسیسنگ کا پلانٹ بھی مقامی طور پر لگایا گیا ہے جس سے زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے، سائٹ پر 900 سے زائد مقامی ہنر مند افراد کو روزگار بھی میسر آیا ہے۔
شیوا گیس کو قومی گرڈ میں شامل کرنے سے تقریبا 265 ملین امریکی ڈالر سالانہ کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی جبکہ ایل این جی کی درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button