افغانستان میں طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی نئی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ نئی پاکستانی حکومت افغان مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق لچک دکھائیگی۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی، سفارتی، ثقافتی اور مذہبی معاملات میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ نئی حکومت اس پر غور کرے گی۔
0 44 Less than a minute