پاکستان

پشاور؛ بورڈ بازار کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک

پشاور: بورڈ بازار کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک دہشت گرد زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ٹارگٹ کون تھا تاہم تحقیقات کررہے ہیں۔ تینوں ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ خودکش نہیں بلکہ دھماکہ خیز مواد کی منتقلی کے دوران ہوا۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق حملے میں کوئی شہری جاں بحق نہیں ہوا تاہم موٹر سائیکل پر سوار دہشت گرد خود بارودی مواد کا نشانہ بنے، دھماکا خیز مواد ہدف سے پہلے موٹر سائیکل سواروں پر پھٹ گیا اور دو دہشت گرد مارے گئے، گرفتار دہشت گرد کی عمر 28 سال کے درمیان ہے۔تحقیق کے بعد مزید معلومات سامنے آئیں گی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعظم شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پشاور پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے اور دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں اور دہشت گردی کو جڑوں سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button