
بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست، شراکت دار اور بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مثالی اور مضبوط ہیں۔چینی رہنما نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور روایتی دوستی کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کی وسیع تر ترقی کے لیے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔چینی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں قریبی تعلقات برقرار رکھے ہیں اور اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔