
فتح جنگ (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ(ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4سابق صوبائی وزیر چودھری شیر علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے نواز شریف کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو نکال دیں باقی کھنڈرات بچتے ہیں موٹر وے،سی پیک،میٹرو بس،اورنج ٹرین سمیت سب بڑے منصوبے مسلم لیگ(ن) دور کے ہیں تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والوں نے تو ایک اینٹ نہیں لگائی وہ گذشتہ روز یو سی اجوالہ کے موضع چھڑت میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے چھڑت کی تمام برادریوں نے اجتماعی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے (ن) لیگ کے حق میں ایکا کر لیا چھڑت گاؤں سے 90فیصد ووٹ مسلم لیگ(ن) کو ملنے کا امکان دو مخالف دھڑے ننھا خان گروپ اور الماس خان گروپ اور چھڑت کی تمام برادریوں نے (ن) لیگ کے چودھری شیر علی خان اور ملک سہیل کمڑیال کی حمایت کا اعلان کر دیاجلسہ کا اہتمام سردار الماس خان،سردار مختار خان المعروف ننھا خان،نیاز حسین شاہ،سید سبط عباس شاہ،سید لطیف شاہ اور دیگر نے کیا ایک لمبے عرصے بعد چھڑت کے لنک روڈ کی قسمت بھی جاگ اٹھی چھڑت لنک روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع علاقہ میں خوشی اور جشن کا سماں تھا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شیر علی خان نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست ہمارا اولین منشور ہے تختیاں لگانا شوق نہیں صرف عوام کی فلاح و بہبود مقصد ہے انہوںنے کہا کہ کسی کی ذات کو کبھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا کسی وڈیرے کے گھر پیدا ہونا کوئی جرم نہیں عوام کے ہر دکھ درد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں سیاست سے آج تک کوئی ذاتی مفاد نہیں اٹھایا ہمیشہ عوام کی بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین اور منافقین منفی پراپیگنڈے کر کے ہمیں عوام سے دور نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کو پنجاب کا ماڈل حلقہ بناناچاہتا ہوں انہوںنے کہا کہ بیلٹ کا رنگ نہیں دیکھنا صرف شیر نشان دیکھنا ہے ملک سہیل،سردار افتخار مٹھو خان اور مجھ میں کوئی فرق نہیں ہم سب ایک ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر متفق ہیں اس موقع پر شفقت خان رتوال،سردار قدیر صدکال،فیصل خان جعفر،ملک سجاد اور دیگر بھی موجود تھے چودھری شیر علی خان کا چھڑت پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نوا ز شریف،شہباز شریف،ملک سہیل،چودھری شیر علی اور مٹھو خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔