کھیل

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ میں700وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بالر

انگلینڈ کے فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بالر بن گئے۔جیمز اینڈرسن نے یہ کارنامہ بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے تیسرے روز میں سرانجام دیا۔انگلینڈ کے خلاف یہ ٹیسٹ سیریز بھارت 1-4 سے جیت چکا ہے جبکہ آخری ٹیسٹ میں بھی فتح بھارت کے نام رہی۔
جیمز اینڈرسن نے ان 700 وکٹوں میں سے 434 وکٹیں اپنے ہوم گراونڈ جبکہ 266 وکٹیں دیگر ممالک میں میچز کے دوران حاصل کیں۔ٹیسٹ میچز میں 700 وکٹوں کے علاوہ جیمز اینڈرسن ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 269 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 18 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔
مجموعی طور پر 987 انٹرنیشنل وکٹوں کے ساتھ جیمز اینڈرسن کو ایک ہزار انٹرنیشنل وکٹیں لینے کے لیے 13 مزید وکٹیں درکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button