پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی آصف علی زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری کو ملک کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو دوسری بار پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب اراکین آصف علی زرداری پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے۔ امید ہے کہ بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنے آئینی فرائض بخوبی سرانجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button