جرائم

نوجوان کی منگیتر کو قتل کرنے کے بعد خود کشی

خانیوال: تھانہ نواں شہر کے علاقے چراغ بیلا میں 26 سالہ نوجوان نے منگیتر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔26 سالہ مبشر اور 20 سالہ رابعہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، دونوں کے گھر والوں کی رضا مندی سے دونوں کا رشتہ طے ہوا، 2 روز قبل لڑکی کے والد نے یہ رشتہ توڑ دیا۔
رشتے سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کے گھر جاکر فائرنگ کر کے پہلے لڑکی کو قتل کیا پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا۔
پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مرنے والے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button