پاکستان

محسن نقوی سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے، مشیر داخلہ بنائے جانے کا امکان

سابق نگران وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی کو مشیرداخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
قریبی ذرائع نے دعوی کیا کہ محسن نقوی کسی بھی جماعت کے امیدوار نہیں ہوں گے، وہ آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے۔واضح رہے کہ محسن نقوی موجودہ حکومت قائم ہونے سے قبل نگران وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر فائز تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button