پاکستان

عمران خان سے صرف وہی ملیں جن کے نام وہ خود دیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے جیل میں ان سے ملاقات کی جائے جن کے نام وہ خود دیں، اس کے سوا کوئی ملاقات کی درخواست نہیں کر سکے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر کو پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کے دن انہوں نے مشاورت سے طے کیے تھے تاہم اب ان سے ملنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے باعث بہت سی سرگرمیاں روکنا پڑی ہیں۔ دو روز قبل اڈیالہ جیل کے عقبی حصے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا، دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا، سرچ آپریشن گزشتہ روز سارا دن جاری رہا جس کے باعث پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیل میں پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ درخواست ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے دن مقرر رہنے دیئے جائیں ۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ منگل اور جمعرات دو دن ہیں جس میں دو سیشن ہوتے ہیں، ایک سیشن میں چھ لوگ مل سکتے ہیں۔ انہوں نے سماعت رمضان کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تو شیر افضل مروت نے کہا کہ خان صاحب رمضان میں باہر آئیں گے۔ یہ درخواست ہی غیرموثر کرواناچاہتے ہیں جس پر کمرہ میں قہقہے لگے گئے۔عدالت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button