علاقائی

ریڈیو ریسونگ یونٹ چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

فتح جنگ (بیورو رپورٹ)زونگ ٹاورکے ریڈیو ریسونگ یونٹ چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، ملزمان سے ریڈیو ریسیونگ یونٹ مالیتی 25 لاکھ روپے بر آمد، مزید انکشافات کی توقع تفصیلات کے مطابق شیراز حسین ولد کماد حسین نے تھانہ فتح جنگ میں درخواست دی کہ سیکورٹی کمپنی میں بطور ایریا مینجر کام کر رہا ہوں گزشتہ شب ہماری یوفون شیئرنگ سائیٹ زونگ ٹاور ریلوے سٹیشن روڈ فتح جنگ سے سگنل ڈاؤن ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر ہم نے چیک پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ کوئی نامعلوم اشخاص ٹاور کے مین گیٹ کا تالا توڑ کر ٹرانسمشن لائن کو کٹر کے ساتھ کاٹ کر پانچ عدد ریڈیو ریسیونگ یونٹ مالیتی 25 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ہیں جس پر فتح جنگ پولیس چوکی کے انچارج صداقت نواز نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے 2 ملزمان نعیم عباس ولد محمد صادق سکنہ کالج موڑ فتح جنگ اور محمد سجاد ولد محمد جمشید ساکن بارہ کہو اسلام آباد کو گرفتار کر لیا دوران ریمانڈ ملزمان سے ریڈیو ریسیونگ یونٹ مالیتی 25 لاکھ روپے بر آمد کر لی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button