علاقائی

گیس کے ظالمانہ بلوں کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج

فتح جنگ (بیورو رپورٹ) معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور پیپلزپارٹی سٹی کے راہنماء ملک عبداللہ سیف کے زیر اہتمام سوئی گیس کے ظالمانہ بلوں کے خلاف پریس کلب فتح جنگ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ ،سینکڑوں افراد کی شرکت ،محکمہ سوئی گیس حکام اور حکومت فوری طورپر اضافہ واپس لیں مقررین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے شہریوں نے ملک عبداللہ سیف کی قیادت میں مرکزی چوک میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے ملک عبداللہ اور مظہر حسین بابر نے خطاب کیا اس موقع پر ملک حمزہ ،ملک اسامہ، محمد علی ،ساجد اعوان ،مولوی اقبال ،سجاول خان ،حسنین ملک سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے ملک عبداللہ سیف نے کہا کہ غریب آدمی جو ہزار روپے کا دیہاڑی دار ہے اور گھروں میں صرف ایک ایک چولہا جلاتے ہیں ان کے بل بھی بیس ہزار سے چالیس ہزار تک آئے ہیں جو انتہائی ظلم ہے انھوں نے کہا کہ پہلے بجلی اور سوئی گیس بلوں نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور محکمہ سوئی گیس نے نے ہزاروں روپے اضافی بل بھیج کر ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ہم حکومت اور محکمہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ غریب عوام کوریلیف فراہم کیا جائے مظہر حسین بابر نے کہا کہ سوئی گیس بلوں میں غیر قانونی طور پر اضافہ کیا گیا ہے جس کے خلاف عدالت میں جائیں گے قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی سوئی گیس بلوں میں اضافے کے خلاف تحریک پیش کرائیں گے انھوں نے کہا کہ سوئی گیس بلوں میں اضافہ محکمہ سوئی گیس جی ایم بلنگ کا ظالمانہ اقدام ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور ہر فورم پر اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button